ریلوے اراضی ریفرنس، شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

January 22, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران جاوید اشرف قاضی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ آج ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی تھی۔