پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی

January 22, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا جمعہ کو کاروباری حجم گذشتہ کاروباری دن کے مقابلے 29 فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 886 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 422 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 115 رہی۔

شیئرر بازار میں آج 43 ہزار شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 315 ارب روپے ہوگئی ہے۔