پہلی بار میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز میں آنے سے روکا گیا، مریم اورنگزیب

January 22, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز میں آنے نہیں دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام میڈیا کو روک کر جھوٹ بول کر انہیں روکا گیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں براڈ شیٹ کے حقائق عوام تک نہ پہنچائے جاسکیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے زبانی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ لاجز، ارکان پارلیمنٹ کی جگہ ہے، جہاں چاہیں گے بات کریں گے۔