بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آگئے

January 22, 2021

بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آگئے، کورونا میں مبتلا 30 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 3 فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 624 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 5 اضلاع سے 19 نئے کیسز سامنے آئے، ان میں سب سے زیادہ 10 کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے۔

چاغی سے6، نوشکی، شیرانی اورخضدار سے ایک، ایک کیس سامنے آیا، جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار715ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 30 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 235 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 192 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 238 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران 10 نئے مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 4.2 فیصد رہی۔