بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع

January 23, 2021

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، سیاحتی مقام شوگران میں اب تک 3 انچ جبکہ ناران میں ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے۔

کوئٹہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت لیہہ، اسکردو اور استور میں منفی11، گوپس منفی 10، گلگت منفی 6، کالام منفی 5، زیارت منفی 2، کوئٹہ 3 اور پشاور میں6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔