غلامی دور کی نشانی،لندن انتظامیہ کا دو مجسمے ہٹانے کا فیصلہ

January 23, 2021

لندن (اے ایف پی )لندن کی مقامی انتظامیہ نے غلاموں کی تجارت سے تعلق رکھنے والے دو سیاست دانوں کے مجسمے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق سٹی آف لندن کارپوریشن میں 17ویں اور 18ویں صدی کی ان شخصیات کے مجسموں کو ہٹانے کے لیے جمعرات کو ووٹنگ ہوئی۔