اورنج ٹرین کاایک سال میں بجلی کا52کروڑ کاخرچ

January 23, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت کے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر صرف بجلی کی مد میں ایک سال میں 52 کروڑ کا خرچہ ہوا ۔ دستاویزات کے مطابق اورنج ٹرین نے ایک سال میں بجلی کے 2 کروڑ سے زائد یونٹ استعمال کئے۔ لیسکو نے ستمبر 2019 سے دسمبر 2020 تک 52 کروڑ سے زائد کا بل بھجوایا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ڈیڑھ کروڑ یونٹ کا 38 کروڑ روپے کا بل آیا۔ غبانپورہ ڈویژن میں سے 58 لاکھ سے زائد یونٹ استعمال ہوئے جس کا بل 13 کروڑ سے زائد کا بنا۔ ٹرین کے آپریشنل ہونے کے پہلے ماہ ہی ٹرین نے نومبر 2020 میں 7 کروڑ کی بجلی استعمال کی۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2020 میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 9 کروڑ 72 لاکھ روپے بل بھیجا گیا۔