احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دے دی

January 23, 2021

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز کو پرانی قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہاکہ تجویز دینے والے بلاول بھٹو کے پاس عددی اکثریت ہے تو بتائیں۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو عدی اکثریت پر اعتماد میں لیں تو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔

ن لیگی رہنما نے واضح طور پر کہا کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں ہے بلکہ نیو فاشزم سے ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ شیخ عظمت سعید براڈ شیٹ پر بنائی گئی حکومتی کمیٹی خود کو الگ کرلیں تو بہتر ہوگا۔

احسن اقبال نے مزید کہاکہ سینیٹ میں ن لیگ کے نمبر پورے ہونے کے باوجود تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہاکہ پاناما لیکس فراڈ تھی اور براڈ شیٹ بھی فراڈ ہے، حکومت صرف توجہ ہٹانے کےلیے براڈ شیٹ، براڈ شیٹ کررہی ہے۔

انہوں نے مارچ کے مہینے کو لانگ مارچ کے لیے اچھا قرار دیا اور کہاکہ حکومت کے خلاف فیصلہ کُن مارچ ہونا چاہیے۔