سکھر میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

January 24, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر آباد تھانے کی حدود کنڈو واہن لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق کنڈو واہن لنک روڈ پر ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے کہ پولیس پہنچ گئی ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت ممتاز کاکیپوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔