مغوی بازیاب ، دو ملزمان گرفتار

January 25, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ناصر با غ پولیس نے بارگین پر چھاپہ مار کو مغوی کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ ناصر باغ پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ ناصرباغ میں ایک بارگین میں ایک شخص کو محبوس رکھا گیا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر محمد ارشاد کو بازیاب کرالیا رضوان شاہ اوراس کے ساتھی فضل کو گرفتار کرکے تین بوتل شراب برآمد کر لی اور مقدمات درج کر لئے ۔