علی زیدی کی بدزبانی وزیراعلیٰ سندھ نے برداشت کی، ناصر شاہ

January 25, 2021

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے علی زیدی کی بدزبانی کو برداشت کیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہاکہ کراچی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں علی زیدی کی بدزبانی کو وزیراعلیٰ سندھ برداشت کرگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے لیکن انہوں نے واک آؤٹ نہیں کیا۔


اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ وزیراعظم یا کسی وفاقی وزیر کو جواب دہ نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہاکہ میں صرف سندھ اسمبلی کو جواب دہ ہوں، وزیراعظم کو لکھا گیا خط خفیہ دستاویز تھی جسے سوشل میڈیا پر چڑھادیا گیا۔