کھوکھر پیلس کی دیواریں گرانے کیخلاف آئینی درخواست دائر

January 26, 2021

کھوکھر پیلس کی دیواریں گرانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر نے دائر کی، درخواست میںجوڈیشل کمیشن بنانےکی استدعا کی گئی، جبکہ پنجاب حکومت ایل ڈی اے، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئینی درخواست میںحتمی فیصلے تک ایل ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔