شاہ رخ خان کی نقل پر حریم شاہ ٹرولرز کے نشانے پر

January 26, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہورہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل بولی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے جو کیپشن لکھا تھا ، پاکستانی اداکارہ نے اسی کیپشن کو ʼنقل کرتے ہوئے اپنی بھی ایک تصویر شیئر کردی ، جس کے بعد وہ ٹرولرز کے نشانے پر آگئیں ۔شاہ رخ نے کچھ دنوں قبل اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس کے کپشن میں لکھا تھا کہ جب تک دنیا میں گلابی ( پنک) رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی ۔ شاہ رخ خان اپنی اس تصویر میں اسنوکر کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے کیپشن کو کاپی کرلیا ۔ تصویر میں اداکارہ حریم فاروق گلابی رنگ کی خوبصورت ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور تصویر کا کیپشن بھی یہی ہے کہ جب تک دنیا میں گلابی (پنک) رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی۔اس کے بعد اداکارہ حریم فاروق ٹرولرز کے نشانے پر آگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگ ان پر تنقید کرنےلگے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے شاہ رخ خان کا کیپشن چوری کرلیا ۔ اداکارہ نے بھی اس کا جواب دیا اور کہا کہ انہیں اس کا کوئی اندازہ نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہم دونوں ایک جیسا ہی سوچتے ہیں ۔