اسٹونیا میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب

January 26, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی ملک اسٹونیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے ۔

اسٹونیا کی اہم ترین سیاسی جماعتوں ریفارم اور سینٹر پارٹی کے درمیان اتحاد ہونے کے بعد اب 43سالہ خاتون کاجا کالاس کو نئی وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ نے پیر کے روز ان کے انتخاب کی منظوری دیدی۔

اسٹونیا کی سابق حکومت نے رواں ماہ 13 جنوری کو کرپشن کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتحاد کرکے نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔