سابق صدر ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش

January 26, 2021

امریکی ایوان کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔ ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ٹرمپ کا مواخذہ یا انہیں دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے یا نہیں۔

ایوان زیریں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دو بار منظوری دے چکا ہے۔

سابق صدر پر امریکی کیپٹل ہل میں ہونے والے فساد کو بھڑکانے کا الزام ہے۔