پاکستان کپ، خرم منظور نے سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا

January 26, 2021

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خرم منظور نے ایک اور شاندار سنچری اسکور کر کے لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سندھ ٹیم کے خرم منظور نےسینٹرل پنجاب کیخلاف 143 رنز کی اننگز کھیلی، خرم منظور لسٹ اے میں سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پاکستانی بن گئے۔

34 سالہ بیٹسمین خرم منظور نے لیجنڈ سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔