پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس مسلسل تین میچوں میں 15 وکٹیں لینے کا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔
دنیائے کرکٹ میں یہ اعزاز کسی اور کے نام نہیں، شاہین شاہ آفریدی نے حالیہ زمبابوے سے ہوم سیریز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
خیال رہے کہ اکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کئی ریکارڈز بنے، ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے مسلسل 3 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے۔
شاہین آفریدی سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کے پاس تھا۔ شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ 2019 کے دوران افغانستان کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
5 جولائی 2019 کو ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز 2020 کے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔