4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ میکانزم جاری

January 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےتعلیمی اداروں کیلئے 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ کرائیٹیریا اور این او سی کے حصول کیلئے نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، تعلیمی حکام کے مطابق اس نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے این او سی کے حصول کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ پراسیس میں بہتری آئے گی۔ درخواستوں کے حوالے سے ابہام دور کرنے کیلئے این او سی سے متعلقہ تمام تر معلومات اور چیک لسٹ ویب سائٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک ہی جگہ اپلوڈ کردی گئی ہیں، نوٹیفیکیشن میں ہر سبجیکٹ کیلئے فیکلٹی ممبران کی تعداد سے لیکر، کلاسوں، لائیبریری، لیبز اور ریسرچ جنرلز کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔