انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا

January 27, 2021

جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا، جبکہ دھوئیں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگیا کارتا کے آتش فشانی اور جیولوجیکل مرکز کے سربراہ کے مطابق یہ میراپی پہاڑ سے بہنے والا یہ سب سے بڑا لاوا ہے۔

گزشتہ نومبر میں اس حوالے سے پیش گوئی کے بعد جاوا کے میگلنگ اور سلیمان اضلاع کے پہاڑوں پر بسنے والے تقریباً 2 ہزار افراد کو اس علاقے سے نکال لیا گیا تھا۔

تاہم اس خطرے کی نشاندہی کے باوجود متعدد رہائشی اپنےعلاقوں میں واپس آ گئے تھے۔ اب مقامی انتظامیہ نے عوام کو آتش فشاں کے اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔