برطانیہ میں اگلے تین دن 8 انچ برفباری، بارشوں سے سیلاب کا انتباہ

January 28, 2021

لندن ( پی اے ) میٹ آفس نے برطانیہ میں اگلے تین دن کے دوران 8انچ برفباری اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے کاروبار زندگی معطل ہوجانے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ایکسپریس ڈاٹ کام نے خبردار کیا ہے کہ برف کی وجہ سے ممکنہ تعطل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، حالیہ ہفتوں میں برطانیہ میں شدید موسمی صورتحال نے متاثر کیا ہےجب طوفان کرسٹوف کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب سے لے کر کئی انچ برفباری نے پورے ملک میں نظام زندگی کو اتھل پتھل کر دیا ۔ اب میٹ آفس کی جانب سے خراب موسم کے بارے میں مزید انتباہ جاری کردیئے گئے ہیں ، جس کے مطابق کچھ حصوں میں تیز بارش اور اس سے بھی زیادہ برفباری کا امکان ہے۔بدھ کے روز شمالی آئرلینڈ میں بارش کے لئے یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے ، میٹ آفس نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور ٹرانسپورٹ کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ میٹ آفس کی جمعرات کی صبح 9 بجے تک کی پیش گوئی میں20 سے 30 ملی میٹر جبکہ پہاڑی علاقوں میں 40 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ان حقائق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حالات سیلاب لانے کے لئے کافی ہوں گے۔ شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں جمعرات کو بھی ، تیز بارش کے کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا۔میٹ آفس نے متاثرہ علاقوں میں مکانات اور بزنسز کو سیلاب کا انتباہ جاری کیا جس میں انگلینڈ کے شمال مغرب کے بیشتر حصوں کے علاوہ اسٹافورڈ شائر ، اسٹوک آن ٹرینٹ اور ڈربی شائر شامل ہیں۔انتباہ میں کہا گیا گیا تھا کہ بارش بدھ کی شام شمال مغربی انگلینڈ کے پار پہنچے گی اور راتوں رات جمعرات کو خوب کھل کر برسے گی۔ اس دوران پورے علاقے میں 20 سے 30 ملی میٹربارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ، جبکہ پہاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ 50 سے 60 ملی میٹر تک کا انتباہ تھا۔"اس میں سے کچھ حصوں میں برف کے اولے گرنے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔ جمعرات کو برطانیہ کے کچھ حصوں میں بھی برفباری کی پیشگوئی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ کے مختلف علاقوں کے لئے پیلے رنگ کا انتباہ جاری ہوا۔انتباہ میں لکھا گیا تھا کہ بارش کا ایک سپیل جمعرات کو شمال کی طرف حرکت کرے گا اور بالائی علاقوں پر برف کی طرح گرے گا۔ زیادہ تر 200 میٹر سے زیادہ اونچے علاقوں میں 2 سینٹی میٹر سے 5 سینٹی میٹر تک بارش ہوجائے گی ، جبکہ 300 میٹر سے زائد اونچے مقامات پر 10 سے 15 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہیں۔ برفباری کے بعد کم ٹھنڈی ہوا کے باعث کچھ سڑکوں پر برف پگھلنے اور مقامی سطح پر پانی کا سیلاب آسکتا ہے۔