سی پیک کی موثر نگرانی کیلئے پاک ،چین پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

January 28, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژانشو کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ورچوئل اجلاس میں سی پیک کی موثر نگرانی کیلئے پاکستانی پارلیمنٹ اور نیشنل پیپلز کانگریس کے ممبران پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے موجودہ دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کو تقویت دی جا سکتی ہے۔