امریکی اداکارہ کلورس لیچ مین انتقال کرگئیں

January 29, 2021

امریکی کامیڈی اداکارہ لیچ مین 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے میری ٹیلر مور شو سمیت ٹیلی ویژن کے متعدد پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر 8 ایمی ایوارڈ اور آسکر بھی جیتا تھا۔

لیچ مین کے نمائندے کے ایک بیان کے مطابق اداکارہ ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر تھیں جہاں ان کی اپنے گھر میں طبعی موت ہوئی۔

لیجنڈ اداکارہ کے منیجر جولیٹ گرین کا کہنا ہے کہ کلورس لیچ مین کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہ ہمارے وقت کی سب سے بےخوف اداکارہ تھیں۔

اداکارہ کے منیجر نے مزید کہا کہ کلورس جیسا کوئی نہیں تھا، ایک ہی نظر میں وہ آپ کے دل کو توڑنے یا آپ کو جب تک آپ کے چہرے پر آنسو نہ آجائیں ( ہنسی کے سبب ) ہنسانے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔