حکومت توجہ دے!

January 31, 2021

تعمیراتی شعبے کیلئےایمنیسٹی میں توسیع اور 27ماہ تک آمدن نہ بتانے کی چھوٹ، 5 سے 7 فیصد تک ٹیکس اور چھوٹے گھروں پر سبسڈی انقلابی اصلاحات ہیں لیکن جناب اس شعبے سے وابستہ سریے اور سیمنٹ کے ریٹ تو آسمانوں تک جا رہے ہیں جو تعمیراتی شعبے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ سریے کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ٹن سے بڑھ کر ایک لاکھ 45ہزار روپے ٹن ہوگئی ہے۔ یہ اب پانچ اور دس مرلے یا اس سے چھوٹے مکان بنانے والوں کی پہنچ میں نہیں رہا اور سیمنٹ کی قیمتیں بھی اونچی اڑان بھر رہی ہیں۔ کچھ ہی دنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 20سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے حالانکہ خام مال کی فراہمی اتنی مہنگی نہیں لیکن سیمنٹ بنانے والی فیکٹریاں اور ایجنسیاں من مانے دام وصول کر رہی ہیں‘ قیمتوں میں یہ اضافہ مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔ جناب تعمیراتی سرگرمیوں کی قیمت میں اضافہ غریب عوام پر اضافی بوجھ لادنے کے مترادف ہے۔ استدعا ہے کہ سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کروا کر تعمیراتی شعبے کو استحکام بخشیں۔(محمد علی خان لودھی۔ کراچی)