بن لادن گروپ کے ملازمین میں کمی کا فیصلہ

April 25, 2016

شاہد نعیم....سعودی عرب کی معروف تعمیراتی کمپنی ’بن لادن گروپ آف کمپنیز‘نے مسجدحرام مکہ اورمسجدنبوی مدینہ میں خدمت پرمامورملازمین کی تعداد میںکمی کرنےکافیصلہ کیاہے ۔

اس سلسلے میں 300خدام کوفارغ کرنےکافیصلہ کیا گیاہے ۔فارغ کئے جانے والے ملازمین کاتعلق پاکستان ،بھارت اوربنگلہ دیش ہے۔

گزشتہ سال ستمبرمیں شدید آندھی کی وجہ سے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی ایک بڑی کرین مسجد الحرام میں اچانک گر گئی تھی۔اس اندوہناک حادثے میں107 افراد جاں بحق اور240سے زائدزخمی ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعدسعودی عرب کے شاہی دیوان نے بن لادن گروپ کو ملک میں تعمیراتی منصوبوں کے مزید ٹھیکے نہ دینے کا فیصلہ کیا تھااورتحقیقات مکمل ہونے تک بن لادن گروپ کے ارکان پر سفری پابندی بھی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے حرمین میں مختلف خدمات پرمامور300سے زائدپاکستانی، بھارتی اوربنگلہ دیشیوں خدام کوایک ماہ قبل نوٹس جاری کردیاہے ۔