میانمار، فوج کے اقتدار سنبھالتے ہی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

February 02, 2021

میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق میانمار کے آرمی چیف من آنگ کی جانب سے قانونی، عدالتی اور انتظامی اختیارات سنبھال لیے گئے ہیں۔

میانمار میں 11 وزارتوں کے لیے نئے وزراء کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ 24 نائب وزراء کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے سابق جنرل کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شہر ینگون میں معمولات زندگی بھی بحال ہونے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میانمار کی فوج کی جانب سے ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل فوج نے آنگ سانگ سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے ایک سال کی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔