میانمار کی نیشل لیگ فار ڈیموکریسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عوام کو فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے پرزور دیا گیا ہے۔
نیشل لیگ فار ڈیموکریسی کے سوشل میڈیا اکاونٹس سےآنگ سان سوچی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو کہا گیا ہے کہ وہ فوجی بغاوت کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کریں۔
دوسری جانب فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے اور کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کو ایک سال کی ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد اقتدار منتقل کیا جائے گا۔
میانمار میں آج فوج نے آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد اقتدار سنبھال لیا تھا۔