مودی حکومت کو کسانوں سے بات کرکے مسئلے کو حل کرنا چاہئے، راہول گاندھی

February 03, 2021

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کسان احتجاج کے معاملے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ دلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے۔

نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو کیوں دھمکا اور مار رہی ہے۔ حکومت کسانوں سے بات چیت کرکے اس مسئلے کو کیوں حل نہیں کررہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسانوں کا جاری رہنے والا احتجاج ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔ کسان ہماری طاقت ہیں، حکومت کو کسانوں کو سننے کی ضرورت ہے۔