بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف کو نادرا کا نگران چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ

February 05, 2021

اسلام آباد (اعزازسید) چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تین سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر نادرا میں ہی تعینات بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف کو نادرا کا نگران چیئرمین تعینات کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کی مطابق چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ۔ نئے چیئرمین کی تعیناتی تک خالد لطیف نادرا کے امور سرانجام دینگے انہیں چیئرمین نادرا کے اختیارات تفویض کردئیے جائیں گے۔ نئے نادرا چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا جائیگا۔