سارہ خان انسٹاگرام پر چھاگئیں

February 06, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

معصوم سی صورت اور آواز والی اداکارہ سارہ خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سارہ خان بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔

سارہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ آئے دن اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے سارہ خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ بھی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

انسٹاگرام صارفین فلک شبیر اور سارہ خان کی ایک ساتھ تصویروں کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اُنہیں شوبز انڈسٹری کی بہترین جوڑی بھی قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان ہیں، ایمن خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شہرت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے ایمن خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کے اکاؤنٹس کا اگر جائزہ لیا جائے تو عائزہ خان 8 ملین کے ساتھ تا حال سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر 7.9 فالوورز کے ساتھ ایمن خان، تیسرے نمبر پر ماہرہ خان 7 ملین فالوررز کے ساتھ ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر سجل علی ہیں۔