• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے ایمن خان کو شکست دیدی

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 8  ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑدیا۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں  جبکہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اس وقت 7 اعشاریہ 9 ملین ہے۔

انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے 8 ملین فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7 اعشاریہ 9 ملین ہے۔

دوسری جانب صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر فائز ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 7 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین