‎عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولیں، مریم اورنگزیب

February 07, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب ملک میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ‎عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولی۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انڈے، مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے، مرغی خریدنے کے قابل بھی نہیں رہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت رمضان میں 115 روپے کلو ہونے جارہی ہے، لیکن کوئی بات نہیں ڈیلی میل میں شہبازشریف کےخلاف جھوٹی خبر تو شائع ہوگئی ناں، عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او کی رٹ تو لگ گئی ناں۔