سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز جاری

February 09, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 8کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔