فضل الرحمٰن کی زرداری اور بلاول سے ملاقات، PDM تحریک پر مشاورت

February 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام پاکستان(جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر کو انکی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق اس ملاقات کے موقع پر جمیل سومرو، ناصرشاہ، سعید غنی، مفتی ابرار اور دیگربھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔