فضل الرحمٰن کا مریم نواز کو ٹیلی فون، بیٹی کی خیریت دریافت کی

February 09, 2021

فضل الرحمٰن کا مریم نواز کو ٹیلی فون، بیٹی کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے انکی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں تاہم اب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔