لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری

February 09, 2021

دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابقلاپتہ کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جائے گا، سرولینس طیارے میں جدید اور طاقت ور کیمروں کی سہولت موجود ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج کے آپریشن سے مفید اور حتمی معلومات مل سکتی ہیں،سرچ آپریشن شروع کرنے کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور اُن کی 2 غیر ملکی کوہ پیما پر مشتمل ٹیم 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔