پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک الزام کہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب

February 11, 2021

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک الزام کہتا ہوں، رو کون رہا ہے سب کو پتا ہے، پچھلے ڈھائی سالوں میں پاکستان کی غریب عوام رو رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان میں عثمان بزدار کی حکومت ہے یا مراد علی شاہ کی۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت عوام کو روزگار فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔