افغانستان کی حدود سے پاکستانی حدود میں 5 راکٹ فائر، بچہ شہید

February 11, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے پاکستانی حدود میں باجوڑ کے علاقے میں 5 راکٹ فائر کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ کی زد میں آکر پانچ سال کا بچہ شہید اور سات سال کی بچی زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے راکٹ لغارائی سیکٹر اور سراکائی ٹاپ باجوڑ کی طرف فائر کئے گئے ۔