ویڈیو میں آنیوالے ارکان کے ووٹ سے کامیاب سینیٹرز کے نام بھی سامنے لائیں گے، فواد چوہدری

February 12, 2021

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب جو شہادتیں موجود ہیں اس کے لحاظ سے دیکھیں گے، جتنی تفصیل سے اب یہ ویڈیو آئی ہے پہلے اتنی تفصیل سے نہیں تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنیوالے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونیوالے سینیٹرز کے نام بھی سامنے لائیں گے، کیس شروع کرنے کیلئے ویڈیو ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا جس طرح ڈٹ کر بات کرتے ہیں سینیٹ میں ایساشخص چاہیے، بلوچستان سے عبدالقادر پی ٹی آئی اور بی اے پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں بی اے پی اور تحریک انصاف کاالائنس ہے، عبدالقادر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے، آج کی پوزیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔