ڈریپ نے چین میں تیار کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کےاستعمال کی منظوری دیدی

February 13, 2021

ڈریپ نےچین میں تیار کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کےاستعمال کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چین میں تیارہ کردہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ’کین سائنو‘ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو کین سائنو کی ہنگامی حالات میں منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔