پنجاب: آئندہ ہفتہ سے پرائیوٹ اسکولز کیلئے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی

February 14, 2021

صوبہ پنجاب میںآئندہ ہفتے سے پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں کے لیے 2 کروڑ 75 لاکھ کتب شائع کی جائیں گی۔

ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا کہ کتب مارچ کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ 372 پبلشرز پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی میں شریک ہیں۔

ڈاکٹر فاروق منظور کا مزید کہنا تھا کہ 15 اپریل تک تمام سرکاری اسکولوں میں کتب پہنچا دی جائیں گی۔