اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عبدالقادر کا نام چنا، فردوس عاشق اعوان

February 14, 2021

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عبدالقادر کا نام چنا تھا۔

فردوس اعوان نے کہا کہ پارٹی ورکرز کی جانب سے آواز اٹھائی گئی تو وزیر اعظم نے احسن قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوئی، بلکہ حکومت نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔