لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں، ویکسین جلد لگوائیں، امریکی ماہرین

February 14, 2021

امریکی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہو تو جلد سے جلد لگوائیں۔

امریکی طبی ماہرین نے شہریوں کو سنی سنائی باتوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ماہرین کی آراء کے مطابق کورونا ویکیسن کے نہ شدید سائیڈ ایفیکٹس ہیں اور نہ ہی ویکسین بچوں کی پیدائش کے عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔

ماہرین نے کہا کہ ستر فیصد تک اثر کرنے والی ویکسین بھی کار آمد ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کم خطرناک نہ سمجھیں، مفروضوں سے دور رہیں۔