نواز شریف کا پاسپورٹ آج منسوخ کر دیا جائیگا، شیخ رشید

February 16, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پاسپورٹ آج 16 فروری کو منسوخ کر دیا جائے گا، 24 گھنٹوں بعد نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو جائے گی۔ پیر کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی لیکن کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی علاقے میں اشتعال انگیزی میں ملوث پایا گیا تو انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر بھی ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی لیکن عوام ان لوگوں کے ساتھ نہیں نکلے اور انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح پی ڈی ایم کو لانگ مارچ میں بھی ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔