اسٹیٹ بینک کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کیلئے سادہ اور سہل ٹیکس نظام لانے کا اعلان

February 16, 2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لیے سادہ اور سہل ٹیکس نظام لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس نظام کے تحت میوچل فنڈز، حصص منافع اور کیپٹل گین پر ٹیکس گوشواروں کی چھوٹ ہوگی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس گوشواروں کی چھوٹ ہوگی جبکہ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں نام نہ ہونے پر لگنے والا جرمانہ ختم کیا گیا ہے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق نان فائلر غیر مقیم پاکستانیوں پر نقد رقم نکلوانے پرٹیکس اطلاق بھی معطل ہے، روشن اکاؤنٹ، نان فائلرکے بینک ٹرانسفر پر ٹیکس اطلاق بھی نہیں ہوگا۔