یورپ موسمیاتی تبدیلی روکنے میں مزید تیزی لائے، جو بائیڈن

February 19, 2021

امریکی صدر جو بائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا، یورپ اتحاد کی واپسی کا اعلان کیا۔

صدر بائیڈن نے یورپی اتحادیوں سے موسمیاتی تبدیلی روکنے میں مزید تیزی کا مطالبہ بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مقابلے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ عالمی بقا کا بحران ہے، نتائج ہم سب کو بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایران کے ایٹمی عزائم کو روکنا ضروری ہے اور امریکا، ایران کے ایٹمی پروگرام پر سلامتی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔