جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 5جوان شہید، سرچ آپریشن شروع

February 20, 2021

وانا(نمائندہ جنگ)جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کا ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ، 5جوان شہید ، ایک شدیدزخمی، علاقے میں شدید خوف و ہراس، وانا بازار میں کرفیو ختم، سرچ آپریشن شروع،معمولات زندگی بحال کردیئے گئے۔

لدھا کے علاقہ وچہ خوڑہ میں گزشتہ نصف شب بعض نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی ونگ 223 چیک پوسٹ زاوڑ پر جدید خود کار ہتھیاروں سے د ھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ وچہ خوڑہ میں گزشتہ نصف شب بعض نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی ونگ 223 چیک پوسٹ زاوڑ پر جدید خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے پانچ جوان نائب صوبیدار شاہد انور، نائیک احمد خان،لانس نائیک شہر یار، سپاہی ایوب اورشہزاد موقع پر شہید جبکہ شاہد افضل شدید زخمی ہوا۔

وقوعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔