لیموں کا رس نکالنے کا آسان اور انوکھا طریقہ

February 20, 2021

مون میک فوڈ نامی ٹک ٹاک آئی ڈی پر خاتون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لیموں کا رس نکالنے کا آسان اور انوکھا طریقہ بتایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے پہلے ایک لیموں لے کر اسے میز یا سلپ پر رگڑا اور دبایا تاکہ لیموں نرم ہوجائے۔

بعد ازاں خاتون نے اس میں ایک باریک اور مضبوط چیز سوراخ سے داخل کی اور پھر اُسے گھمایا، پھر انہوں نے اس سوراخ کو گلاس کی طرف انڈیلا تو اندر سے رس نکلا۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں.