• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودیہ، یو اے ای اور قطر کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر آج دوبارہ حملہ کرنا تھا، سعودیہ، امارات اور قطر کی درخواست پر حملے کا منصوبہ مؤخر کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر منگل کو حملہ طے کرلیا تھا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے کہا کہ فوری حملہ نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات ہورہے ہیں اور ان اتحادیوں اور عظیم رہنماؤں کا خیال ہے کہ ڈیل ہوجائے جو کہ امریکا، مشرق وسطی کے ممالک اور دیگر کو قابل قبول ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کے تحت ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بناسکے گا، ان لیڈروں کی وجہ سے امریکی وزیر جنگ، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور امریکی فوج سے کہا ہے کہ منگل کو حملہ نہیں کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ فوج کو حکم دیا ہے کہ قابل قبول ڈیل نہ ہونے کی صورت میں مختصر نوٹس پر مکمل حملے کے لیے تیار رہیں۔ 

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر بھی تنقید  کی اور کہا کہ ایران ہتھیار ڈال دے، شکست تسلیم کرلے تب بھی فیک نیوز میڈیا نہیں مانے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیک نیوز میڈیا کے ممبر ہیڈلائن لگائیں گے کہ ایران نے امریکا پر شاندار فتح حاصل کی ہے۔ ڈیموکریٹس اور میڈیا نے اپنی راہ کھودی ہے، وہ پاگل ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید