پرویز خٹک نے نوشہرہ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

February 22, 2021

پرویز خٹک نے نوشہرہ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

پشاور(ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزام لگادیے۔مانکی شریف میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی کے 63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے لیکن ن لیگ نے جعل سازی کی اور الیکشن کمیشن کے لوگوں نے مل ملا کر سارا کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے کیونکہ جو ووٹ جاری ہوئے اور جو ووٹ ڈالے گئے اس میں بہت فرق ہے۔خیال رہے کہخیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی کامیاب قرار پائے تھے۔