ڈی جی آئی ایس پی آر کا سربراہ آئی ایس آئی سے متعلق سوال پر جواب

February 22, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی سربراہ کی تقرری سے متعلق باتیں ہورہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سربراہ آئی ایس آئی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں کے بارے میں قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج میں عام طور پر سینئر لیول پر تقرر کے بعد افسر مدت پوری کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج میں کسی ادارے کے سربراہ کے طورپر تعیناتی دو سال کے لیے کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی قیادت میں 2017 ء میں شروع ہوئے اس آپریشن میں ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر انتہائی کٹھن تھا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد دہشت گردوں نے پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی۔